بشریٰ انصاری کی بیٹی نے اپنی شادی کا اعلان کردیا
اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نے اپنی شادی کا اعلان کردیا ہے۔...
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کر دیا۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے وقت میں فنکار نظم و ضبط اور وقت کے پابند تھے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے۔
بشریٰ انصاری نے کیمشن میں لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا ہے کہ پہلے کے اداکاروں اور آج کل کے اداکاروں میں کیا فرق ہے؟
جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فرق تو زمانے میں ہر چیز کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس زمانے کے ڈیزائنر اچھے نہیں ہیں اور پرانے ڈیزائنرز اچھے تھے، ہر وقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ رویے اور ماحول ماحول بدل جاتے ہیں اور معاشی صورتحال بدلنے سے بھی بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے جو اب ہم دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات میں یہ بھی شامل کیا کہ روایات بدلتی ہیں، بہت سارے رشتے بھی بدل جاتے ہیں سو ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اور اب کے اداکاروں میں یہ فرق ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ، آپ کا ایسا پیشہ ورانہ رویہ اور کمٹمنٹ ضروری ہوتی ہے جس سے آپ کام نکھر کر سامنے آئے۔
دوسری جانب انہوں نے اپنے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو ہم سب کا زمانہ ساتھ چل رہا ہے تاہم یہ ضرور ہے کہ ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے۔
خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News