میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
بول انٹرٹینمنٹ لارہا ہے میوزک کے متوالوں کے لیے ایک منفرد شو ’بول بیٹس‘ جس میں لوگ سن سکیں گے اپنے پسندیدہ گلوکاروںو گلوکاراؤں کی سریلی آوازیں۔
بول انٹرٹینمنٹ نے میوزک سے بھرپور شو’بول بیٹس‘ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
ٹیزر میں شو کا مرکزی خیال حیرت انگیز لگ رہا ہے ، خاص طور پر اس کے رنگوں کا انتخاب ،جس سے پہلے گانے کا انتظار اور بھی زیادہ دلچسپ ہوگیاہے۔
اس ٹیزر پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ بول کفارہ(یوٹیوب پر آٹھ کروڑ سے زائد ویوز) اور ربا وے(یوٹیوب پر ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد ویوز) پاکستان کے چند کامیاب ترین گانوں میں سے ہیں جو بول نیٹورک کی جانب سے ریلیز کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News