معروف اداکارہ علیزے گبول نے دوسری شادی کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔
تفصیلات ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا ’الحمداللہ، نیا آغاز‘۔
ایک دوسری تصویر میں علیزے گبول نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ علیزے گبول نے اپنی ایک دوست کی اسٹوری بھی شیئر کی جس میں ان کی دوست نے لکھا ہے کہ ’میری دوست کی شادی ہوگئی،الحمداللہ‘۔
واضح رہےکہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کی پہلی شادی اُسامہ نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔
تاہم ان کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

