معروف ٹک ٹاک اسٹار نے نکاح کرلیا

پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار ز میں سے ایک عمر نے نکاح کرلیا۔
معروف ٹک ٹاکر نے تصاویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کے بعد کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہمارا نکاح ہوگیا‘۔
عمر نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی میں جو سب سے بہتر تھا ، اللہ تعالیٰ نے اُسے میرے حق میں کردیا‘۔
اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’ آپ جتنی حسین ہیں اُس سے کہیں زیادہ آپ کی سیرت حسین ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو میرا نصیب بنایا، اب دُعا ہے کہ آپ کے نصیب میں وہ ساری خوشیاں لاسکوں جو آپ چاہو‘۔
ٹک ٹاکر نے اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ’عمر کراچی ‘ کے نام سے معروف ٹک ٹاکر کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 19 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

