اداکارہ منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ، ویڈیو وائرل ہوگئی

شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور ماڈل منال خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ کی ان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے ہمراہ سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ کے منگیتر احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے تاہم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل منال خان کا مشہور ڈرامہ ’جلن‘ بھی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کا نشانہ بنا تھا، اس سے قبل اداکارہ منال خان نے نازیبا لباس میں فوٹوشوٹ کروایا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
صرف یہی نہیں چند روز قبل منال خان کو اداکار احسن خان کے شو میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن خان اپنی بہن سے بہت مختلف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News