Advertisement

معروف یوٹیوبر کی گاڑی کو حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

معروف یوٹیوبر و  کاروباری شخصیت جیفری اسٹار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی  یوٹیوبر جیفری اسٹار  امریکی ریاست وائیومنگ میں کار حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہیں۔

https://twitter.com/JeffreeStar/status/1383120371235266560

کیسپر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا  تھا اور ان کی رولز رائز کار الٹ گئی تھی ۔

حادثے کے وقت جیفری کے دوست  ڈینیئل لوکس بھی گاڑی میں موجود تھے ، وہ بھی حادثے میں زخمی ہوئے  ہیں۔

Advertisement

حادثے سے متعلق جیفری کے  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسپتال کے بستر پر موجود تصویر شیئر کرتے ہوئے  بتایا گیا ۔

ٹوئٹ پیغام میں لکھا تھا کہ چند گھنٹے قبل جیفری اسٹار اور ڈینیئل کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور ان کی گاڑی  نے 3 مرتبہ قلابازی کھائی تھی۔جیسے ہی ڈاکٹرز مزید معلومات دیں گے ہم آپ کو آگاہ کرتے جائیں گے، شکر ہے کہ وہ دونون زندہ ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/JeffreeStar/status/1383211073742929921

 جیفری اسٹار نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ   آج کی صبح ہماری زندگیوں کے خوفناک ترین لمحات میں سے ایک تھی، میں یہاں موجود ہونے پر بہت شکر گزار ہوں۔  انہوں نے کہا کہ کمر کا کچھ حصہ متاثر ہونے کی وجہ سے میں بہت زیادہ تکلیف میں ہوں اور میری ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ  میرے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مجھے مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چند ماہ لگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version