Advertisement

علی ظفر کی کینیڈین وزیراعظم کے فیصلے کی حمایت

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر کو جرم قرار دینے اور اس کی سزا کے طور پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر سے متعلق فیصلے کی ایک خبر شیئر کی۔

[amazonad category=”Mobile”]

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بالکل اسی اقدام کی ضرورت تھی، اس پر یہاں پاکستان میں بھی عمل کیا جانا چاہئیے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’نفرت انگیز تقریر آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے ہمارے منشور کی بنیادی اقدار سے براہ راست تضاد رکھتی ہے۔‘

انہوں نے اٹارنی جنرل کینیڈا ڈیوڈ لمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نفرت انگیز تقریر لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے خطرہ ہے، خاص طور پر جب ہدف ایک کمزور فرد یا برادری ہو تو یہ انہیں خاموش اور خوف زدہ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version