کورونا سے متاثرہ امریکی سنیما میں دوبارہ جان پڑنے کی امید

سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کی نویں فلم ‘ایف 9’ سے امریکی سنیما میں دوبارہ جان پڑنے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف 9 امریکا اور کینیڈا میں 25 اپریل کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
گزشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے بعد یہ پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی جو سلور اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے۔
فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جسٹن لِن کا کہنا ہے کہ ہمارا اس طرح کی فلمیں بنانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سنیما جائیں اور انھیں ساتھ میں تفریح میسر آئے۔
سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ اس فلم سے سنیما کی رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی اور فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ سنیما کو دوبارہ اٹھنے میں مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ ایف 9 میں جان سینیا ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

