منیب بٹ ایک بار پھر امر خان کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے

منیب بٹ اور امر خان بہت جلد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دونوں اس سے قبل ہم ٹی وی کے ڈرامے چھوٹی چھوٹی باتیں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب اے آر وائے کے سیریل بددعا میں کام کریں گے۔
[amazonad category=”Mobile”]
بددعا کو ثمینہ اعجاز نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر عبداللہ سیجا ہیں۔
اس کے علاوہ اس ڈرامے میں ثمینہ احمد، محمود اسلم اور روبینہ اشرف بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اداکارہ امر خان نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران متعدد اسکرپٹ مسترد کیے اور کسی ایسے کردار کی تلاش کررہی تھیں جو ان کے سابقہ کرداروں سے بالکل مختلف ہو۔
واضح رہے کہ اس ڈرامے کی ہدایات رامش رضوی دے رہے ہیں جو کہ اس سے قبل ‘جھوٹی’ ڈرامے کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News