Advertisement

سسر کا تنخواہ سے متعلق سوال،جواب نہ دینا داماد کو مہنگا پڑ گیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان سے سسر نے تنخواہ سے متعلق سوال کیا اور جواب نہ ملنے پر داماد کو کمرے میں بند کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر کینیڈین  شہری نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اُسے ساس اور سسر نے اپنے گھر بلا کر تنخواہ پوچھی اور نہ بتانے پر موبائل چھین کر کمرے میں بند کردیا۔

کینیڈین شہری نے پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ ’میری منگیتر کے والد سنار کا کام کرتے ہیں۔

اپنے گھر کھانے پر مدعو کر کے ملازمت کے حوالے سے گفتگو شروع کی وہ اس حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے مگر گفتگو کے دوران تنخواہ بتانے پر اصرار کیا، جس پر میں نے کوئی جواب نہیں دیا اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہوگا، میں تمام اخراجات پورے کروں گا۔

’اس دوران سسر نے کھانے کی میز پر مجھے چابیاں اور موبائل فون رکھنے کا کہا اور جب وہ مطمئن نہ ہوسکے تو موبائل اور چابیاں اٹھا کر کمرے سے باہر گئے اور دروازہ بند کردیا‘۔

Advertisement

اس حرکت پر مجھے شدید غصہ آیا کیونکہ میرے لئے یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے جب میں نے غصے کا اظہار کیا  تو کمرے کا دروزہ کھول کر موبائل اور چابی تھما کر جانے کو کہا ۔

مذکورہ شخص نے اپنے ہونے والے سسر کو لالچی قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version