Advertisement

جیسن ڈی رولو نے جلیبی بنا کر سب کو حیران کردیا

امریکی گلوکار جیسن ڈی رولو نے جلیبی بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار جیسن ڈی رولو نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں جلیبی بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

[amazonad category=”Mobile”]

امریکی گلوکار نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں جلیبی بنانے کی مکمل ترکیب مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے بیک گراؤنڈ میوزک بھارتی گانا ’جلیبی بےبی‘ لگایا ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے ،صرف دو دن میں اُن کی ویڈیو پر 10 لاکھ لائکس آئے جبکہ 70 لاکھ صارفین نے امریکی گلوکار کی یہ ویڈیو دیکھی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ڈاکٹر نزہت نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ نے میری صبح بہترین بنا دی ہے، جلیبیاں یقینی طور پر دیسی لوگوں کی خاص پسند ہے۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں جیسن ڈی رولو کو جلیبی بناتے ہوئے دیکھوں گی۔

Advertisement

امریکی گلوکار کی ویڈیو پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version