بشریٰ انصاری نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو بے شمار بلاک بسٹر پروجیکٹس دینے والی اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی حالیہ اور پرانی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اُنہیں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، اداکار احسن خان، صبا حمید، ثمینہ احمد و دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
بشریٰ انصاری کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ پیارے لوگ، پرانی یادیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ کو تاحال ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

