معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز

معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ ممبی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نصیرالدین شاہ کے مینیجر نے بتایا ہے کہ نصیرالدین شاہ کو نمونیا ہوا ہے اور دوران علاج ان کے پھیپھڑوں پر ایک نشان پایا گیا ہے جس کے بعد وہ طبی نگرانی میں ہیں۔
مینیجر کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ اب بات چیت کرنے کے قابل بھی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ اور ان کے بچے بھی اسپتال میں نصیرالدین شاہ کے ہمراہ موجود ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

