فیروز خان نے کس سے ملاقات کی؟

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر سے ملاقات کے بعد اس کی شخصیت سے متاثر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک ایئرو ناٹیکل انجینئر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’میں نے انجینئر سے ملاقات کی جس نے چین میں ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ میں ڈگری لی اور وطن پھر واپس آنے پر مجبوری میں یہاں جوس بیچنے کے لئے اسٹال لگایا۔‘
[amazonad category=”Electronics”]
فیروز نے لکھا کہ ’مجھے ایسے لوگوں سے پیار ہے، میر ی تمام تر نیک تمنائیں آپ سب ہی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’روشنی، جیت اور خواب یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں اِنہیں حاصل کریں۔‘
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی تھی کہ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا شربت بیچنے پر مجبور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

