دنانیر کی خوبصورت آواز نے مداحوں کو ایک بار پھر دیوانا کردیا

پاوری گرل سے مقبول ہونے والی دنانیر نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنی خوبصورت آواز کا دیوانا کردیا۔
انسٹاگرام پر میڈیا انفلوئنسر دنانیر کی جانب سے اپنی خوبصورت آواز میں ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دنانیر کو برونو مارس کا مشہور گانا ’ٹاکنگ ٹو مون‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ، دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں سمیت سرحد پار مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت سے نوید نامی صارف نے دنانیر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا تو ایک صارف نے دنانیر کی آواز کو خوبصورت قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News