Advertisement

میری زندگی کے دو سال سب سے مشکل تھے، ماڈل حسنین لہری

معروف ماڈل حسنین لہری کو گزشتہ شب ہونے والی اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں بہترین ماڈل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس خوشی کے موقع پر حسنین لہری اپنے مرحوم والد اور بھائی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے۔

[amazonad category=”Auto”]

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں زندگی کی جنگ میں ٹوٹا ہوں ہارا نہیں ہوں، میری زندگی کے دو سال سب سے مشکل تھے۔

حسنین نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور بھائی کو کھو دیا لیکن مجھے ٹوٹنا بالکل نہیں ہے، مضبوط رہنا ہے اور آج میں مضبوط ہوں تبھی یہ ایوارڈ لینے آیا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے تمام فنکاروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزر رہا ہے، میرا شیر باپ اور شیر بھائی دنیا سے چلا گیا، جتنا بھی وقت ملے اسے والدین کے ساتھ گزاریں کیونکہ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ جو غم مجھے ملا ہے وہ کسی کو نہ ملے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سپر ماڈل حسنین لہری کے والد کا انتقال رواں سال مئی میں ہوا تھا جس کی خبر انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version