Advertisement

اداکار سنی دیول پھر پاکستان آئیں گے؟

بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘ میں اپنے بیٹے کے لئے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر غدر 2  بنانے سے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  ‘اپنے‘  کا سیکوئل بنانے کی تیاری  کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کا آغاز  ممکنہ طور پر رواں سال ستمبر میں ہوجائے گا جوبھارت کے پنجاب اور لندن میں شوٹ کی جائے گی ۔

بیس سال قبل باکس آفس میں تاریخ رقم کرنے والی فلم غدر کا دوسرا حصہ بننے کے امکانات اس فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما نے ایک انٹرویو کے دوران ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سنی دیول کو  ’تارا سنگھ‘ کی شکل میں دوبارہ دیکھنا چاہتی ہے لیکن اس فلم کو بنانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ اس میں ڈھیر سارے جذبات کا ہونا  ضروری ہے۔

فلم میں سنی دیول سمیت ان کے والد دھرمیندرا ، بھائی بوبی دیول اور ان کے بیٹے کرن دیول بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر‘ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جس میں فلم کے دوران سنی دیول کو اپنی اہلیہ کے لئے پاکستان آتے دیکھا تھا تاہم اس بار کی امید لگائی جارہی ہے کہ اداکار  فلم میں اپنی بیوی کے بجائے اپنے بیٹے کو لینے پاکستان آئیں گے۔

Advertisement

یہ بات واضح نہیں کہ اگر فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو سنی دیول واقعی پاکستان آئیں گے یا پھر بھارت کے ہی کسی اسٹوڈیو میں شوٹنگ کرکے اسے پاکستان دکھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version