اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی منظر کی تصویر ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
ادکارہ نے اپنی تصویروں کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم موجود ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائیں گی۔‘
ماہ نور بلوچ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لئے بہت پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ کافی طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر متحرک نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

