Advertisement

شنیرا اکرم نے منال خان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کھری کھری سنادی

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کھری کھری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام  گاڑی میں کہیں جارہے ہیں۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنارہے  ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لئے ایک گانا گاؤ۔

[amazonad category=”Auto”]

منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کردیتی ہیں ،تاہم  گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منال خان کی اس ویڈیو کو خاصا پسند کیا اور انہیں کیوٹ قرار دیا تھا۔

تاہم منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر شنیرا اکرم نے ان دونوں کی توجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کروائی ہے۔

Advertisement

شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ’’آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لئے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں۔

شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version