فیصل قریشی نے بنایا اپنی وائرل ویڈیو پر میم

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل اور بہترین ہوسٹ فیصل قریشی آج بھی اپنی بہترین اداکاری کے لئے کافی مقبول ہیں۔
گزشتہ ہفتے اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اپنے لائیو شو کے دوران شدید غصےاور برہمی کے اظہار کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے۔
اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر بہت سے میم اب تک بن چکے ہیں جس میں اب خود فیصل قریشی نے بھی حصہ لیا ہے۔
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں وہ اپنی ہی وائرل ویڈو کا میم بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی کے ہمراہ اداکار اعجاز اسلم، ہدایتکار نبیل و دیگر پاکستانی اداکار نبیل ظفر کا برتھ ڈے منانے کے لئے موجود ہیں۔
اس دوران فیصل قریشی اپنی ہی وائرل ویڈیو کے الفاظ دہراتے ہیں کہ ’ کیا کر رہے ہو یا، کیا کر رہے ہو یار‘۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ ’just for fun‘ ۔
اس سے قبل اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے لائیو شو کے دوران شدید غصےاور برہمی کا اظہار کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی کے لائیو شو میں کسی کی سالگرہ منائی جارہی ہے جس کے دوران ایک لڑکی کسی لڑکے کو مارنا شروع کردیتی ہے ۔
فیصل شدید غصے میں مسکان کو ڈانٹنے لگے کہ ’کیا کر رہی ہو یار، شو آن ایئر جا رہا ہے، آپ نے گیم کو اتنا مذاق بنایا ہوا ہے کہ آپ اس کو آن ائیر چپیڑیں مار رہیں۔‘
اس کے ساتھ ہی وہ شو کے کیو کارڈ پھینکتے ہیں اور یہ کہتے ہوئے شو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کہ ’کیا بدتمیز لوگ ہیں یار‘۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News