Advertisement

ایدھی صاحب کے ساتھ وائرل تصویر پر کومل رضوی کی وضاحت

گلوکارہ و  اداکارہ کومل رضوی نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کے ہمراہ ماضی میں وائرل ہونے والی تصویر کی وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کومل رضوی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کچھ سال قبل وائرل ہونے والی تصویر کا تذکرہ کیا۔

[amazonad category=”Auto”]

انہوں نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب عبدالستار ایدھی ڈائیلائسس کے لئے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، ان کی طبیعت کافی خراب تھی تو میں نے سوچا ایک بار ان سے مِل لوں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہاں پہنچنے پر ایدھی صاحب کے بیٹے نے مجھ سے فرمائش کی کہ اگر آپ برا نا مانیں تو گانا ’لمبی جدائی‘ سنا دیں، میں نے گانا سنایا تو انہوں نے میرے ساتھ سیلفی لی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میری بھی ہمت ہوئی تو میں نے ایدھی صاحب سے سیلفی کا پوچھ لیا۔

کومل کا کہنا تھا کہ ایک تصویر میں ایدھی صاحب کی آنکھ بند ہوگئی اور میں نے جلدی میں وہ تمام تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کر دیں،اگلی صبح میرے بھائی کا فون آیا اور اس نے کہا تم وہ سیلفی ڈیلیٹ کرو۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صاف انکار کر دیا کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔

تاہم اس واقعے کے بعد وہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن پر صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں میمز بنا ڈالیں۔

کومل نے بتایا کہ اس ٹرولنگ کی وجہ سے میں 2 سے 3 دِن تک روتی رہی لیکن میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اتنے سال سے تم انڈسٹری میں ہو شکر کرو  یہ ایک اسکینڈل ایدھی صاحب کے ساتھ ہی بنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version