امیتابھ بچن کے ساتھ کبھی بنی نہیں، تنو آنند کا انکشاف

اداکار اور فلمساز تنو آنند نے کہا ہے کہ کسی فلم کے لئے بطور ڈائریکٹر کام کرنا کوئی آسان بات نہیں۔
تنو آنند نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ کبھی انھوں نے اور امیتابھ بچن نے کسی فلم میں ساتھ کام کیا تو ان کے درمیان اکثر بحث و تکرار ہوجاتی تھی اور بہت کم ہی آپس میں کسی بات پر اتفاق ہوتا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
آنند نے کہا کہ امیتابھ انھیں ضدی اور اکھڑ کہا کرتے تھے، جبکہ ان دونوں کے درمیان کالیہ فلم کے ایک ڈائیلاگ کی لائن پر تو شرط لگ گئی تھی۔
آنند کے مطابق میرے والد رات تین بجے تک اس پر کام کرتے رہے اور بالآخر میں نے اس کو پسند کیا، صبح سات بجے جب امیتابھ سیٹ کے لئے اپنا میک اپ کروارہے تھے تو میں نے یہ ڈائیلاگ پڑھ کر سنائے جس پر امیتابھ نے کہا کہ وہ یہ ڈائیلاگ ادا نہیں کریں گے۔
کچھ دیر بعد اس کے باوجود کہ وہ اپنا ذہن بناچکے تھے کہ وہ یہ نہیں کرینگے تاہم میں نے انھیں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ شامل ہوں، اس سے فلم بین خوش ہوں گے اور فلم کامیاب ہوگی، اور بعد میں ایسا ہی ہوا۔
یاد رہے کہ تنو آنند نے بالی ووڈ کے چوٹی کے اداکاروں جیسے رشی کپور، امیتابھ بچن اور ششی کپور کے ساتھ کام کیا ہے اور انھیں اپنے اسٹارز کے ساتھ کام کے دوران کافی مشکلات کا سامنا رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

