Advertisement

ڈائیلاگ کی ادائیگی کافی مشکل سے ہوتی تھی ،آمنہ الیاس کا انکشاف

مقبول ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی شروعات میں ڈائیلاگز بولتے وقت گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ الیاس نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فلموں میں اداکاری کے دوران پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔

[amazonad category=”Mobile”]

اداکارہ نے بتایا کہ شروعات میں مجھے ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے، میرے منہ سے ڈائیلاگ کی ادائیگی بمشکل ہوتی تھی، مجھے کافی محنت کرنی پڑی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ کہاں بولوں اور کہاں رکوں، اسکرپٹ کو کئی بار پڑھتی تھی جبکہ میں اب بھی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا جاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں اداکاری کے بعد لوگوں کے مثبت رسپانس سے اعتماد حاصل ہوا۔

Advertisement

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں وہ خوشی کا باعث ہے، انڈسٹری میں بہت زیادہ دھکے تو نہیں کھائے لیکن محنت بہت کی ہے۔

خیال رہے کہ آمنہ الیاس نے 2013 میں بننے والی فلم ‘زندہ بھاگ’ سے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ وہ فلم ‘گڈ مارننگ کراچی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version