Advertisement

ماورہ حسین بالی ووڈ کیلئے بھوکی ہیں، علی خان کا انکشاف

پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ ماورہ حسین بالی ووڈ کی بھوکی ہیں اور انہوں نے ہی ماورہ کو بھارتی فلم میں کام دلوایا تھا۔

اداکار کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ماورہ کی تصویر اسکرین پر دکھاتے ہوئے میزبان نے علی خان سے اظہارِ خیال کرنے کو کہا۔

علی خان نے کہا کہ یہ حسین، چلبلی اور بھوکی ہیں، جواب پر میزبان نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کیا یہ دن میں 4 یا 8 بار کھانا کھاتی ہیں؟

اداکار نے جواب دیا کہ کھانا کھاتی ہوں گی، ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا لیکن یہ بالی ووڈ کے لئے کافی بھوکی ہیں۔

علی خان نے کہا کہ ہمارا ایک پراجیکٹ ابھی ختم ہوا ہی تھا کہ میرے پاس اتفاق سے بھارت سے ایک پروڈیوسر کی کال آگئی، پروڈیوسر نے مجھ سے کہا کہ کوئی ایسی لڑکی بتاؤ جو نئی ہو، جس پر میں نے ماورہ کا نام بتادیا اور اب وہ بالی ووڈ میں ایک بڑی فلم میں کام کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ماورہ حسین نے 2016 میں بالی وڈ فلم صنم تیری قسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version