Advertisement

ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد ’کانز‘ فلمی میلے کا انعقاد

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والا ’کانز فیسٹیول‘ ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد فرانس میں شروع ہوگیا۔

کانز کا 74 واں میلہ گزشتہ برس مئی میں سجنا تھا مگر کورونا کی وباء کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

[amazonad category=”Mobile”]

اس فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے میلے کو ملتوی کرتے ہوئے اسے دوبارہ منعقد کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اُمید تھی کہ اسے جولائی 2020 تک منعقد کیا جائے گا۔

ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد اب ’کانز‘ کے 74 ویں میلے کا آغاز گزشتہ ہفتے 6 جولائی کو فرانس میں ہوگیا ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’کانز‘ فیسٹیول کے پہلے ہی دن ریڈ کارپٹ سجایا گیا، جہاں شوبز شخصیات کو طویل عرصے بعد دیکھا گیا۔

اگرچہ تاحال فرانس میں بھی کورونا کے نئے کیسز آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میلے کو سجایا گیا جبکہ اس کی تمام تقریبات بھی روایتی طریقے سے جاری ہیں۔

کانز فیسٹیول رواں ماہ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور عام طور پر بھی مذکورہ میلہ 11 سے 15 روز تک جاری رہتا ہے۔

اس میلے میں فرانسیسی شوبز شخصیات سمیت یورپ کے متعدد ممالک کی شخصیات اور امریکی و آسٹریلوی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

Advertisement

گیارہ روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 56 فلمیں دکھائی جائیں گی، جس میں سے 16 فلمیں خواتین فلم سازوں کی ہیں۔

واضح رہے کہ فیسٹیول کے اختتام پر چند فلموں اور اداکاروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version