مائیکل جیکسن نے میرے لئے ڈانس بھی کیا، اے آر رحمان

معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن سے ایک مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے کے فوراً بعد ہونے والی یادگار ملاقات کو یاد کیا۔
بھارتی مداح 23 فروری ، 2009 کی صبح کوکبھی نہیں بھول سکتے جب موسیقار اے آر رحمان نے ڈائریکٹر ڈینی بوئل کی فلم سلم ڈاگ ملینئر کی موسیقی ترتیب دینے پر ایک نہیں بلکہ دو آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔
اے آر رحمان کے مطابق انہوں نے اپنے ہالی ووڈ ایجنٹ سیم شوارٹز سے مائیکل جیکسن سے ملاقات کی درخواست کی اور پوچھا کیا وہ مائیکل جیکسن سے ملاقات کا بندوبست کرسکتے ہیں؟
ایجنٹ نے اپنے دوست کی طرف دیکھا جس نے کہا کہ وہ مائیکل جیکسن کو اس حوالے سے ای میل بھیج سکتا ہے ،تاہم کئی ہفتوں تک اے رحمان کو ان کے ایجنٹ سے اس کی درخواست کے بارے میں کچھ جواب نہ ملا۔
اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ میں آسکر کی پروموشنز میں مصروف ہوگیا تھا اور یہ تسلیم کرچکا تھا کہ اب مائیکل سے کبھی ملاقات نہیں ہوسکے گی لیکن آسکر ایوارڈ کی تقریب سے 4 دن قبل مجھے بتایا گیا کہ مائیکل آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔
اُس وقت میں آسکر ایوارڈ کی پرفارمنس کی تیاری میں مصروف تھا ، میں نے ایک لمحے کے لئے سوچا اور کہا اگر میں آسکر ایوارڈ جیت گیا تو مائیکل جیکسن سے ملاقات کروں گا ورنہ نہیں اور اگلے دن ایوارڈز جیتنے کے بعد ہی میں مائیکل جیکسن سے ملاقات کرنے گیا۔
اے آر رحمان کے مطابق مائیکل نے اُن کے لئے اپنے ہاتھوں سے گھر کا دروازہ کھولا اور انہوں نے تقریباً دو گھنٹوں تک آپس میں بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے میرے گانے ‘جے ہو ‘ پر تبادلہ خیال کیا پھر مائیکل جیکسن اچانک کھڑے ہوئے اور میرے لئے ڈانس بھی کیا۔
یاد رہے اے آر رحمان آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے بھارتی موسیقار ہیں، فروری میں اے آر رحمان نے مائیکل سے ملاقات کی اور اسی سال 25 جون کو مائیکل جیکسن اس دنیا سے کوچ کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News