حرا نے اپنی منگنی توڑ کر مانی سے شادی کیوں کی تھی،وجہ سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ حرا کی منگنی تُڑوا کر اُن سے شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حرا اور مانی کے ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں پروگرام کے دوران مانی نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے حرا کی سہیلی سے بات کرتے تھے اور جب وہ ایک دن اُن کی سہیلی سے ملے تو حرا بھی اُن کے ساتھ تھیں اور پھر اُنہیں حرا پسند آگئیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
مانی نے بتایا کہ اُس کے بعد میں نے حرا سے فون پر بات شروع کردی اور ہماری کافی اچھی دوستی ہوگئی۔
اداکار نے کہا کہ حرا کی منگنی ہوچکی تھی لیکن وہ اپنے منگیتر کے بجائے مجھ سے باتیں کرتی تھی، تو میں نے حرا کو مجبور کیا کہ وہ اپنی منگنی توڑ دیں تاکہ ہم شادی کرلیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اُس کے بعد، میں نے حرا کے گھر رشتہ بھیجا اور میرے والد کو دیکھ کر حرا کے والد نے رشتے کے لئے ہاں کردی۔
دوسری جانب حرا نے کہا کہ میرے والدین کو مجھ پر شک ہوگیا تھا کہ میں اپنے منگیتر سے نہیں بلکہ مانی سے فون پر بات کرتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد مانی سلامی کے پیسوں سے مجھے ہنی مون پر لے کر گئے اور ہمارے ساتھ ان کی تین کزنز بھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ حرا اور مانی سال 2008 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News