Advertisement

صدف کنول کی خوبصورت جِلد کا راز کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتادیا۔

گزشتہ دنوں صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے  شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

[amazonad category=”Auto”]

شو کے دوران میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورت جِلد کے حوالے سے پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنی جِلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔

صدف کنول نے کہا کہ وہ روزانہ اپنے چہرے کی کلیزنگ کرتی ہیں اور ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار لازمی فیشل بھی کرتی ہیں۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنی جِلد پر گھریلو ٹوٹکے بالکل نہیں آزماتی جبکہ اپنے چہرے پر سے بلیک اینڈ وائٹ ہیڈز بھی خود ہی نکالتی ہیں۔

ماڈل نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض لڑکیاں میک اپ اُتارے بغیر سوجاتی ہیں جو کہ بہت غلط ہے، اس سے جِلد خراب ہوتی ہے اور ایکنی کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب شہروز سبزواری نے کہا کہ صدف سے شادی کے بعد اُنہیں بھی بار بار فیس واش کرنے کی عادت لگ گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version