اداکارہ سبیکا امام نے اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کا راز بتادیا

معروف ماڈل اور اداکارہ سبیکا امام کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں صارفین ان کے ہیئر اسٹائل پر اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بالوں کے ذریعے ایک آنکھ ڈھانپنے کی وجہ مداحوں کو بتائی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
اداکارہ و ماڈل نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک راز شیئر کرنے جارہی ہوں، یہ ایک آنکھ والا لک اس لئے بنایا گیا کیونکہ میری بائیں آنکھ الرجی کی وجہ سے سوجھ گئی تھی۔
سبیکا امام کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی صورت یہ ایونٹ نہیں چھوڑ سکتی تھیں لہٰذا انہوں نے اس ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News