Advertisement

سونیا حسین اور شرمین عبید کی لفظی جنگ پر فیروز خان کا رد عمل

اداکارہ سونیا حسین اور فلم ساز شرمین عبید کی لفظی جنگ پر فیروز خان نے بھی ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں نے ان خاتون سے متعلق ایک ویڈیو دیکھی تھی جہاں ایک عورت یہ شکایت کررہی تھی کہ شرمین عبید نے انہیں کام کا معاوضہ نہیں دیا۔

[amazonad category=”Mobile”]

فیروز خان نے لکھا کہ اب یہ خاتون کسی کی پرورش پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے سونیا حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، آپ نے بس مضبوط رہنا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شرمین عبید اور سونیا حسین میں لفظی جنگ جاری ہے، شرمین عبید نے سونیا حسین کے لئے کہا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ نہیں بن سکتیں، فلم ساز نے اداکارہ کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے کہا کہ آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک شو میں شرکت کی تھی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتی تو کس فلم میں کام نہ کرتیں ، جس پر ماہرہ کی تین فلموں ورنہ، رئیس، ہو من جہاں کا نام لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version