منال خان نے کس کی تصویر شیئر کی؟

پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل منال خان اپنے مداحوں کے لئے نت نئے فیشن اور ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
منال کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ تصویر انکے منگیتر اور اداکار احسن محسن اکرام کے بچپن کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ اور ماڈل منال خان کی احسن محسن کے ساتھ منگنی ہوئی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی،
اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔
منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

