Advertisement

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ’ویب ڈیبیو‘ کیلئے تیار

مشہور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ویب سیریز اور اسٹریمنگ سروسز کی روز بروز بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ’ویب ڈیبیو‘ دینے کے لئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اسٹریمنگ سروسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیجیٹل پلیٹ فارم کہانیاں لکھنے اور ترتیب دینے والوں کو آزادی کا احساس دلاتا ہے جو کہ بڑی اسکرین نہیں دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پچھلے سال، جب لوگ گھر بیٹھے تھے، تو وہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے انٹرٹینمنٹ حاصل کر رہے تھے، یہ لوگوں کو انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق جب بھی وہ چاہیں فلم ہو یا سیریز دیکھ سکتے ہیں، انٹرٹینمنٹ کے لئے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کو فلم بنانے میں رکاوٹوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیا یہ تمام ناظرین کو پسند آئے گی، کیا یہ فلم ہِٹ ہوگی،  یہ ساری مجبوریاں اسٹریمنگ سروسز پر موجود نہیں ہیں، لہٰذا آپ اپنی کہانیاں جس طرح آپ چاہتے ہیں بتا سکتے ہیں۔

جس سیریز میں اداکارہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کو کردار اور مواد کو تخلیق کرنے کا تھوڑا وقت ملا ہے۔

Advertisement

تاہم مادھوری ڈکشٹ جس سیریز میں اداکاری کرنے جارہی ہیں اس کا نام یا مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version