علی ظفر نے اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا

علی ظفر ایک پاکستانی موسیقار، گلوکار، گانا مصنف، پینٹر، ڈائریکٹر اور اداکار بھی ہیں۔
حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے مداحوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سب تیار ہوجاؤ کیونکہ ایک اور دھماکے دار آئٹم آنے والا ہے‘۔
علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے ان کا نیا گانا عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا۔
ساتھ علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی تیاری کو بھی شیئر کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے مداحوں سے اپنی تیاری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب بھی ایک دھماکے دار آئٹم کے لئے تیار ہوجائیں۔
خیال رہے کہ علی ظفر کی جانب سے مداحوں کے لئے پیش کیا جانے والا پراجیکٹ بہت پسند کیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

