Advertisement

سجل علی اور بلال عباس کی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی شوٹنگ مکمل

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کی آنے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے سے متعلق بتایا۔

[amazonad category=”Mobile”]

اپنی پوسٹ میں نبیل قریشی نے لکھا کہ الحمداللہ، فلم والا پکچرز کھیل کھیل میں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس فلم کی شوٹنگ کرنا ایک چیلنج تھا۔

Advertisement

نبیل قریشی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اس فیچر فلم کو 50 روز میں شوٹ کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

Advertisement

نبیل قریشی نے کہا کہ اس گرم موسم کے دوران اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤنز اور سفر کرتے ہوئے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اپنے شیڈول کے ساتھ چلیں اور شوٹنگ کو بروقت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت شوٹنگ مکمل ہونے کا سہرا فلم والا پکچرز میں میری ٹیم اور پوری کاسٹ اور عملے کے سر ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں فلم والا پروڈکشنز کے نبیل قریشی اور فزا علی مرزا نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version