جس کو میرے شوہر سے مسئلہ ہے وہ مجھے اَن فالو کردیں، غنا علی

معروف اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اداکارہ کے شوہر سے مسئلہ ہے وہ اُنہیں اَن فالو کردیں۔
غنا علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کی جن میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی کے شوہر نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر کو سیاہ رنگ بہت پسند ہے اور اُن کی الماری میں زیادہ تر لباس سیاہ رنگ کے ہی ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
اداکارہ نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ لوگوں کو میرے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تو مجھے اَن فالو کردیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں اب کسی کی گھٹیا بات سُن نہیں سکتی اور نہ ہی اُن باتوں کا جواب دے سکتی ہوں۔
اس سے قبل بھی غنا علی اپنے شوہر پر تنقید کرنے والے کو کھری کھری سُنا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

