Advertisement

سائرہ اور صدف دونوں میری بیٹیاں ہیں، بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اُن کی سابقہ بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں ہی اُن کی بیٹیاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہروز سبزواری کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ سائرہ یوسف اور صدف کنول کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ہمارے اہلِ خانہ کے لئے سال 2020ء کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ بہت مشکل رہا ہے کیونکہ اس سال میں ہم نے بہت سے اُتار چڑھاؤ دیکھے۔

اداکار نے کہا کہ سائرہ میری بیٹی ہے کیونکہ وہ میری پوتی کی والدہ ہے اور میں اُنہیں بہت سپورٹ کرتا ہوں جبکہ اب اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے صدف کے روپ میں ایک اور بیٹی بھی دے دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ جب سائرہ اور شہروز کی علیحدگی ہوئی تو اُس وقت میری اہلیہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کے نصیب میں جو لکھا ہے وہ ہو کر ہی رہے گا۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ ’ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اگر اللّٰہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا تو اس میں ہماری بہتری ہوگی، اسی وجہ سے یہ سب ہوا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہی زندگی ہے، یہاں کوئی کام اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version