عمران اشرف کی سارہ اور فلک کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف نے شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی کو شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

