اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں، مشی خان کا انکشاف

اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور علی ذیشان کے کپڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دلہنوں سے تقریبا 10 سے 15 لاکھ روپے لیتے ہیں لیکن خود ایوارڈز فنکشن میں کیا پہن کے چلے گئے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ فہد حسین آپ کو کیا ہو گیا ہے، جب میری آپ سے کراچی میں ملاقات ہوتی تھی تب آپ بالکل نارمل ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ ایک ڈانلڈ ڈک کی چونچ والا ماسک پہن کے ایوارڈز شو میں چلے گئے۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کیا کھاتے ہیں جو اس قسم کے لباس زیب تن کر لیتے ہیں، ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی وہ ہی کھا کر آپ کو دیکھ سکیں، حیرت ہوتی ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
دوسری جانب مشی خان نے تمام اداکاراؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے جو اس طرح کے کپڑے ڈیزائن کر کے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے، آپ لوگوں کو بطور اسٹار منع کر دینا چاہئیے کہ ہم اس قسم کے کپڑے نہیں پہنیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا ہمیں عوام کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ غلط ہے کیونکہ لوگ ہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ولگر اور خوبصورت لگنے میں فرق ہے، ضروری نہیں آپ کو کندھے بازو یا ٹانگیں دِکھانے کی ضرورت پڑے۔
اداکارہ نے سوالیہ انداز میں پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے گھر والے اس قسم کا لباس پہن کر اپنے کسی عزیز کی شادی میں جاتے ہیں؟
خیال رہے کچھ روز قبل لاہور میں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ہوئی تھی جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری سمیت ملک کی کئی نامی گرامی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News