انوشکا شرما کی نئی گھڑی کتنی مالیت کی ہے؟

انوشکا شرما ایک بھارتی فلم اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہیں ۔
انوشکا نے ہندی فلموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور آج بھارت میں مشہور ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
حال ہی میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ نے اپنی ایک سیلفی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے جو کہ قابل غور ہے۔
انوشکا کی یہ تصویر قابل غور اس لئے بھی ہے کیونکہ اس میں انہوں نے ایک نئی گھڑی پہنی ہوئی ہے جسے وہ دیکھانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔
لیکن کیا آپ اس گھڑی کی قیمت کا اندازہ لگاسکتے ہیں ؟ اندازے کے مطابق انوشکا کی سیلفی میں نظر آنے والی گھڑی کی مالیت تقریباً 50 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
سوشل میڈیا پر انوشکا کے مداحوں کی جانب سے ان کی گھڑی کی کافی تعریفیں کی جارہی ہیں ۔
واضح رہے انوشکا شرما ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

