زندگی مشکل ہوسکتی ہے ہمیں ہار نہیں ماننی، ہانیہ عامر

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کی دوست اور اداکارہ مریم انصاری بھی موجود ہیں جو ورک آؤٹ میں اُن کی مدد کررہی ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی مشکل ہوسکتی ہے لیکن آپ کو ہار نہیں ماننی ہے اور نہ ہی اسے اپنے اوپر حاوی ہونے دینا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ خود کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو مشکلات سے نکلنے اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔
آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ یہ تعریفی پوسٹ، میری دوست مریم انصاری کے لئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News