معلوم نہیں نصیر الدین شاہ سے نہ ملتا تو آج کہاں ہوتا؟ رندیپ ہودا کا انکشاف

بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ کو ان کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں نصیرالدین کے ہمراہ ایک فلم کے دوران لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں اگر وہ نصیرالدین شاہ سے نہیں ملتے تو اس وقت کہاں ہوتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ نے کئی اداکاروں کو بڑے خواب دیکھنے کی تاکید کی ہے اور وہ نصیرالدین کی مستقبل میں مزید سالگرہ دیکھنے کے لئے دعا گو بھی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارنصیرالدین شاہ کو نمونیہ کی تشخیص ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا وہ جہاں طبی نگرانی میں رہنے کے بعد 7 جولائی کو ڈسچارج ہوکر واپس گھر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اداکار رندیپ ہودا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2001 میں ’مون سون ویڈنگ‘ نامی فلم سے کیا تھا جس میں سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

