کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ

بالی وڈ کی تین بڑی اداکارائیں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ ایک نئے پراجیکٹ میں بڑے پردے پر ایک ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
فرحان اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر اعلان کیا گیا کہ آنے والی فلم ‘جی لے ذرا’ کے نام سے ہوگی۔
مذکورہ فلم سپر ہٹ فلمز دل چاہتا ہے (2001) اور زندگی نا ملے گی دوبارہ (2011) کی طرح ایک روڈ ٹرپ فلم ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
اسکے علاوہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اس پراجیکٹ کے لئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ فرحان اختر کی جانب سے اس فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلم 2022 میں مداحوں کیلئے پیش کی جائے گی۔
AdvertisementDid someone say road trip?
Thrilled to announce my next film as director and what better day than 20 years of Dil Chahta Hai to do it. #JeeLeZaraa with @priyankachopra #KatrinaKaif @aliaa08 will commence filming in 2022 and I cannot wait to get this show on the road. 😊❤️ pic.twitter.com/Ycg5tRnEeF
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 10, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

