شادی کے بعد کنول آفتاب کی زندگی کیسے بدلی؟

ٓپاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی رواں سال اداکار ذوالقرنین سکندر سے ساتھ شادی ہوئی ہے جس کے بعد ان میں مثبت تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
ان کی شادی 4 اپریل 2021 کو ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
شادی کے بعد ٹک ٹاکر کنول آفتاب میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئئی ہے جس کے بعد ان کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔
اس حوالے سے ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بتایا ہے کہ انہوں اپنے شوہر کی درخواست پر اب اپنے سر پر دوپٹہ پہننا شروع کر دیا ہے۔
ٹک ٹاکر کنول سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اکثر ان کی تصویروں کے کیپشن میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News