ہوٹل میں پلیٹیں پھینکنے کے الزام میں معروف اداکار کو گرفتار کرلیا گیا

معروف امریکی کامیڈین ایڈی ڈیزین کو ہوٹل میں پولیس اہلکاروں پر پلیٹیں پھینکنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دی سن کے مطابق کامیڈین کو لاویل میری لینڈ میں حراست میں لیا گیا جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ میں ہنگامہ کیا اور ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا۔
پولیس آنے پر کامیڈین نے بوتھ پر موجود ایک خاتون کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی اور جب پولیس آفیسرز اس کی طرف بڑھے تو اس نے ان پر پلیٹیں پھینکنی شروع کر دیں۔
پولیس کی طرف سے ابتدائی طور پر کامیڈین سے کہا گیا کہ وہ ریسٹورنٹ سے چلے جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس آفیسرز ان کی طرف بڑھے تو وہ انہیں پلیٹیں مارنے لگے اس وجہ سے ایڈی ڈیزین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈیزین پر میری لینڈ کے شہر کمبرلینڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کی کیرا نامی ویٹرس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

