ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کس کس کے ساتھ منائی؟

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گزشتہ روز 29 سال کی ہوگئیں ہیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ اپنی قریبی دوستوں سمیت اداکار امیر گیلانی کے ساتھ منائی ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے گزشتہ شب اپنی 29 ویں سالگرہ منائی جس میں ان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست شامل تھے جبکہ پاکستانی نوجوان اداکار امیر گیلانی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر ماورا نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی تصاویر بھی اداکارہ نے شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماورا اپنی سالگرہ کے موقع پر بہت خوش ہی۔
علاوہ ازیں پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے ایک انوکھے انداز میں اداکارہ ماورا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ اپنے برتھ ڈے کے لئے بہت پرجوش تھیں اور اس دن کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہیں تھیں جس کے حوالے سے ہر روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی جاری کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News