Advertisement

عالیہ بھٹ کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے

عالیہ بھٹ

بالی وڈ کی معروف اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک نئی اشتہاری ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شادی کے ملبوسات بنانے والی بھارت کی معروف کمپنی نے ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کیا ہے۔

اس اشتہار میں اداکارہ عالیہ بھٹ ایک دلہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ شادی کے منڈپ میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھی  اپنے خاندان کے ہر فرد، دادی، والد، والدہ کی عالیہ کے ساتھ شفقت اور محبت کا ذکر کرتی ہے۔

لیکن جب کنیادان کی رسم شروع ہوتی ہے تو وہ اس رسم کے خلاف بولتی ہے اور کہتی ہے، ”میں کوئی دان کرنے کی چیز ہوں؟ کیوں صرف کنیا دان!”تاہم یہ دلہن اس وقت خوش گوار حیرت سے دوچار ہوتی ہے اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسر اور ساس بھی اپنے بیٹے کو بڑی خوشی کے ساتھ ‘دان‘ میں دے دیتے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ دلہن اس پر کہتی ہے، ”نیا آئیڈیا، کنیا مان!‘‘

اس اشتہار کی مخالفت کرنے والے بعض صارفین نے لکھا ہے کہ تمام برانڈ بار بار صرف ہندو رسوم و رواج اور روایات کو ہی نشانہ کیوں بناتے ہیں۔

Advertisement

مسلمانوں کے رسوم و رواج کو نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔

انہوں نے عالیہ بھٹ اور اشتہار تیار کرانے والی کمپنی کے پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version