Advertisement

اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیوز وائرل

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ماہ نور اور شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر لینے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے تصویر خراب ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں کبھی عائشہ خان کی بیٹی تصویر لیتے ہوئے بھاگ رہی ہے تو کبھی تصویر لینے کے دوران اُن کے شوہر میجر عقبہ کو چھینک آجاتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں تو یہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Advertisement

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version