عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے کچھ تصاویر شیئر کرائی ہیں جو کہ صارفین کو بہت پسند بھی آئی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ نے ایک کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو کہ ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار دے رہا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کرانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ بالکل سادہ انداز اپنایا ہوا ہے ۔
ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان چاہے عروسی جوڑا پہنے یا پھر وہ کوئی سادہ یا مغربی لباس ہو ، وہ ہمیشہ خوبصورت نظر آتی ہیں ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے 10 ملین فالوورز مکمل کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور یادگار لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News