Advertisement

انسٹا گرام نے عاصم اظہر کی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اصل وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور بلال مقصود نے ایک ساتھ گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بلال مقصود اور عاصم اظہر کی جانب سے نئی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں ان دو لیجنڈ گلوکاروں کو ایک فریم میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار بلال مقصود نے عاصم اظہر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر اپنا گایا ہوا ایک گانا گنگنا رہے ہیں اور بلال مقصود پیانو بجا رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فنکار ایک ساتھ معروف سابق بینڈ اسٹنگز کا گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلال مقصود نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ عاصم اظہر کام کے سلسلے میں آئے تھے اب وہ ہم سب کو اپنی سریلی آواز سے محظوظ کر رہے ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ اُنہیں نہیں معلوم تھا کہ بلال مقصود کو اپنی فیملی کے سامنے گھر میں گانا پسند نہیں ہے مگر بلال مقصود نے اُن کی درخواست پر اُن کا پسندیدہ گانا گایا۔

Advertisement

دوسری جانب عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بتایا کہ بلال مقصود کے ہمراہ اُن کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ انسٹا گرام کی انتظامیہ نے کاپی رائٹس  کے سبب ریموو کر دی ہے جس پر عاصم اظہر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اور بلال مقصود غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version