میشا شفیع کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین نے کی کڑی تنقید

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع نے لکھا ہے کہ میں نے اپنے بال کٹوالئے ہیں ۔
میشا شفیع نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے لئے اپنے لمبے بالوں کو کانوں تک کٹوالیا ہے اور سامنے سے بے بی لک دیا ہے جو انہیں خود بہت پسند آیا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین نے میشا شفیع کے اس ہیئر اسٹائل پر ان کا بہت مذاق اڑایا ہے
اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اپنی اماں سے زیادہ بڑی لگ رہی ہو‘۔
بعدازاں ایک صارف نے میشا شفیع کو ایسا ہیئر کٹ دوبارہ نہیں کروانے کی ہدایات بھی دی ہے۔
میشا شفیع کے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مہربانی کر کے ناصر خان جان کو کاپی نہیں کریں‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ٹوکیو بننے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

